بینکنگ سیکٹر کیلئے بڑی سہولت،بیرونِ ملک معاوضوں پراسٹیٹ بینک کی نرمی

اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سیکٹر کیلئے بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیرونِ ملک معاوضوں پر نرمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم ڈائریکٹرز، چیئرمین، شریعہ ایڈوائزر اور اسکالرز کے معاوضے و دیگر واجبات پر اسٹیٹ بینک کا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زیرِنگرانی ادارے فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر رقوم بیرونِ ملک بھیج سکتے ہیں۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ نئی سہولت کے تحت مجاز ڈیلرز ضروری دستاویزات مکمل کرکے رقم بھیجیں گے۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *