ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات تک رخصت پر بھیج دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارتِ دفاع نے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو فوری طور پر رخصت پر بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی۔ مقامی میڈیا نے …
Read More »دنیا
برازیل سے تعلق رکھنے والی پہلی مس یونیورس انتقال کرگئیں
برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کرگئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اسپتال آرکانجو سائو میگوئل میں داخل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ آئیدا ماریا کے خاندان اور بیٹی فرننڈا وارگاس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مس یونیورس 1963 آخری لمحات تک آئی …
Read More »روس کا یوکرین پر حملہ1 شخص ہلاک، ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع
روس کے یوکرین پر حملے میں 1 شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے رات بھر میں تقریباً 500 ڈرونز، 40 میزائلوں سے حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین میں توانائی، شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، ان حملوں سے ظاہر ہے …
Read More »بھارت؛ انتہاپسند ہندوؤں نے ڈنڈے اور لاٹھیاں مار مار کر مسلم مزدور کو قتل کردیا
بھارتی ریاست اُڑیسہ میں ہندو انتہاپسندوں کے مشتعل ہجوم نے ایک مزدور کا آدھار کارڈ دیکھ کر شناخت کی اور پھر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اُڑیسہ کے ضلع سمبلپور میں 30 سالہ مزدور ایک ہوٹل پر چائے پی رہا تھا کہ مقامی افراد نے اس سے بیڑی مانگی۔ اس دوران بیڑی مانگنے والوں نے …
Read More »پی ٹی آئی نے عسکری قیادت کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ ڈیلیٹ کر دی
پاکستان تحریکِ انصاف کے برطانیہ چیپٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے جس میں پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی ویڈیو شامل تھی۔ پی ٹی آئی یوکے نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی طرزِ عمل کی حمایت نہیں کرتی اور آزاد شہریوں کو …
Read More »غزہ معاملے پر نیتن یاہو اور ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
غزہ کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو وائٹ ہاؤس کے اس بااثر حلقے کی حمایت کھو چکے ہیں جسے ٹرمپ کا سخت گیر داخلی دائرہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان کی پالیسیاں غزہ میں امن …
Read More »ملائیشیا؛ سابق وزیراعظم 569 ملین ڈالر کرپشن کیس میں مجرم قرار
ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ایک اور بڑے مالیاتی اسکینڈل میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مجرم قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ریاستی سرمایہ کاری فنڈز میں خرد برد کے کیس میں سنایا گیا جس میں اربوں رنگٹ کی کرپشن کی گئی تھی۔ عدالتی فیصلے میں …
Read More »غزہ پر قبضے کے اسرائیلی بیانات نے واشنگٹن کو ناراض کر دیا،عرب ممالک دور ہونے لگے
واشنگٹن نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق مسلسل بیانات پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور انہیں اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور عرب ممالک کو ممکنہ امن عمل سے دور کر …
Read More »بنگلا دیشی ویمن کرکٹر کے ہراسانی کے الزامات،انکوائری کمیٹی کو مزید مہلت مل گئی
بنگلا دیشی ویمن کرکٹ میں مبینہ بدانتظامی اور ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ انکوائری کمیٹی کو اب 31 جنوری 2026 تک کی مہلت مل گئی ہے۔ کمیٹی کو ابتدائی طور پر 20 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنا تھی، مزید مشاورت اور شواہد کے …
Read More »خلیجی ممالک میں 2030 تک 15 لاکھ محنت کشوں کی ضرورت ہے، ریسرچ رپورٹ
خلیجی ممالک میں 2030 تک 15 لاکھ سے زائد محنت کشوں کی ضرورت ہے۔ امریکی اور برطانوی ریسرچ رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے باوجود لاکھوں محنت کش درکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے، سعودی وژن 2030 کے تحت بھی روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے …
Read More »
THE PUBLIC POST