لاہور کا فضائی معیار مضر صحت قرار،فیصل آباد بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضرِ صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس پر لاہور کی فضا میں آلودگی کا معیار 332 پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب صنعتی شہر فیصل آباد میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، فضائی آلودگی کے معیار کے اعتبار سے فیصل آباد ملک بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آ گیا ہے۔

فیصل آباد کی فضا کا معیار 325 اور شیخوپورہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 311 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہلی، چندی گڑھ، گرداسپور، لدھیانہ اور پٹیالہ سے آلودہ ہوائیں لاہور کا رُخ کر رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق ملتان، بہاولپور، بہاولنگر کو بھی بھارت سے آنے والی فضائی آلودگی متاثر کر رہی ہے، ‎لاہور سمیت دیگر شہروں میں پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی اسموگ گَنز کا استعمال جاری ہے۔

لاہور میں بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Check Also

ڈائریکٹرجنرل محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ حبیب اللہ کا مہران آرٹس کونسل حیدر آباد کا تفصیلی دورہ

مہران آرٹس کونسل سندھ کی ثقافت کا اہم مرکز ہے اس ادارے کو جدید سہولیات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *