صائم کے بعد فخر بھی چیمپئینز ٹرافی سے باہر

اوپنر صائم ایوب کے بعد فخر زمان بھی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔


گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔

Check Also

برطانوی ٹینس کی کھلاڑی کو میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں

برطانوی ٹینس کھلاڑی جوڈی بیریج کو 16 ماہ بعد واپسی پر ڈبلیو ٹی اے ٹور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *