کوہستان؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت خاندان کے 8 افراد جاں بحق‘سوک کا سماں

لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائی شروع کی۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت کا عمل مکمل کیاگیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی دعا کی ہے۔

Check Also

کراچی: صدر سے ملے بیہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *