پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آ باد/ اسلام آباد(پبلک پوسٹ)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں نہ دیکھ مایوسی ہوئی، پی ٹی آئی مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا، 1988ء سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھا رہا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے، متعدد بار اپنی تقاریر میں کہہ چکا ہوں کہ یا تو میرا استاد شہید ہے یا اس کو مارنے والا مجاہد، دونوں باتیں ایک ساتھ درست نہیں ہوسکتیں مگر میں اپنے استاد کو شہید کہوں گا۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *