ایشیز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو روز میں ختم،113 سالہ قدیم ریکارڈ برابر

ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو روز میں ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے روز ہی دونوں ٹیموں کی پہلی پہلی اننگز مکمل ہوگئی تھیں اور میچ کی تیسری اننگز کا آغاز ہوچکا تھا۔

دوسرے روز کے آخری سیشن کے ابتدائی گھنٹے میں انگلینڈ نے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی جو اس کی آسٹریلیا میں 15 سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح ہے۔

اس سے قبل پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بھی صرف دو روز میں اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ایسا 113 سال بعد ہوا ہے جب کسی ٹیسٹ سیریز میں ایک سے زائد میچز دو دن میں ہی اختتام پذیر ہوگئے ہوں۔

مجموعی طور پر چار مواقعوں پر ایسا ہوا ہے جب ٹیسٹ سیریز میں ایک سے زائد میچز دو دن میں ہی اختتام پذیر ہوئے ہوں۔

Check Also

بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ ٹریننگ کے دوران چل بسے

بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ ٹریننگ کے دوران چل بسے۔ بنگلادیشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *