شادی سے پہلے ہی خاتون کی قسمت جاگ اٹھی منگنی کی انگوٹھی کے لیے پتھر ڈھونڈنے والی خاتون کو ہیرا مل گیا

امریکا میں آرکنسا کے کریٹر آف ڈائمنڈ اسٹیٹ پارک میں اپنی منگنی کی انگوٹھی کے لیے قیمتی پتھر ڈھونڈنے گئی نیو یارک کی خاتون نے 2.3 قیراط کا ہیرا ڈھونڈ نکالا۔

نیو یارک شہر کے علاقے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس کے مطابق انہوں نے دو برس قبل فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی کا ہیرا خود تلاش کریں گی۔

آرکنسا اسٹیٹ پارکس کی نیوز ریلیز میں میشیر فاکس کا کہنا تھا کہ بعض اوقات شادی کی تیاری میں پیسے کم پڑ جاتے ہیں۔ ایسے وقت میں آپ کو ایسے مسائل محنت سے حل کرنے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے متوقع منگیتر نے ان کے فیصلے سے اتفاق کیا اور انگوٹھی کے درست پتھر کی تلاش تک رکنے پر رضامندی کا ظاہر کی۔

میشیر کا کہنا تھا کہ وہ اس چیز کو ممکن بنانے کے لیے دنیا میں کہیں بھی جانے والی تھیں۔ انہوں نے اس متعلق تحقیق کی اور ان کے سامنے دنیا کی ایک ہی جگہ آئی جو کہ انتہائی قریب، آرکنسا میں تھی۔

خاتون نے پارک میں پتھر کی تلاش 8 جولائی کو شروع کی اور درست ہیرے کے لیے روزانہ گھنٹے صرف کیے لیکن 29 جولائی کو ان کے دورے کے آخری روز انہیں بالآخر مرضی کے مطابق ہیرا مل گیا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *