پاکستان کا آئندہ برس دو شہریوں کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستانی خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو اور چین کی مینڈ خلائی ایجنسی نے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام کے تحت تعاون پر معاہدہ کیا ہے۔

دو پاکستانی امیدواروں کو چین کے ایسٹرانٹ سینٹر میں تربیت دی جائے گی اور ان میں سے ایک کو بطور سائنٹیفیک پےلوڈ اسپیشلسٹ منتخب کیا جائے گا۔

انتخابی عمل کا آغاز رواں سال ہوا ہے اور اسے 2026 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے بعد منتخب خلاباز کو چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔ اسٹیشن میں خلاباز مختلف شعبوں میں تجربات کرے گا، جیسے کہ حیاتیات، طبی سائنس، فلوئڈ میکینکس، مواد کا مطالعہ، ماحولیات، فلکیات وغیرہ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس پروگرام کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان کی کو شش ہے کہ وہ 2026 تک اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیج سکے۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *