سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے پر 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ آسلام آباد نے سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے کے الزامات پر 2 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔

سزائے موت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سنائی، ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا۔

ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔


ملزمان کو دفعہ 295 بی میں عمر قید،دفعہ 298 اے میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

Check Also

کراچی پریس کلب پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج ، شہر میں دفعہ 144 نافذ

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی پریس کلب پر بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے