پی آئی اے نے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغازکردیا

کراچی:

پی آئی اے نے ایک اورتاریخ رقم کردی،گوادر کے نوتعمیرشدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مسقط کے لیے پروازآپریٹ کردی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نےنیوگوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا اغازکردیا، نئےگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سےپہلی بین الاقوامی پروازمسقط روانہ کردی

ترجمان کےمطابق قومی ایئر لائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لئے اڑان بھری، پرواز 39 مسافروں کو لےکر روانہ ہوئی۔

گوادرائیرپورٹ پرپی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کورخصت کیا،پی آئی اےابتدائی طور پرمسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے قومی امنگوں اورعوامی ضروریات کےتحت پورے ملک میں فضائی آپریشن فعال کرنے کے لیےمتحرک ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *