امریکی جوڑے نے فلاحی کاموں کیلئے 2900 ارب رقم عطیہ کرکے مثال قائم کردی

ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے نینسی اور رچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت، جو تقریباً 29 کھرب پاکستانی روپے (11.2 ارب ڈالر) کے برابر ہے، فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے کی جانب سے دی جانے والی رقم مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔ یہ عطیہ ہیوسٹن کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی اعلانات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

رچ کنڈر نے کہا کہ ’’ہماری کامیابی میں ان بے شمار لوگوں کا ہاتھ ہے جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ جب ہم دنیا سے جائیں تو اسے پہلے سے بہتر چھوڑ کر جائیں۔‘‘

نینسی اور رچ کنڈر اس سے قبل بھی تعلیم، ماحولیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مختلف منصوبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔

Check Also

پاکستانی آرمی چیف کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ امور پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایران

تہران: ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو موجودہ دور کے بہترین مراحل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *