کراچی: چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں دو بہنوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی: چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو سگی بہنیں اور ایک کمسن بچہ شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 10 سالہ عبد المصور نامی بچہ جاں بحق ہوا۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوا، ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب ناظم آباد سبحان بیکری کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو بہنیں 22 پہیوں والے ٹرک تلے کچل کر جاں بحق ہوگئیں۔ جاں بحق لڑکیوں کی شناخت ایسٹر اوراینجل کے ناموں سے ہوئی، دونوں حادثے کے وقت بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوارتھیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا، موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے تینوں سڑک پر گرے، دونوں بہنیں آئل ٹینکر کے پچھلے ٹائروں تلے کچلی گئیں جبکہ موٹرسائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ حادثے کے بعد پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ کے قریب مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل پرسوارایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 71 سالہ عمران ولد غلام حسین اورشدید زخمی شخص کی شناخت 53 سالہ علی محمد ولد جان محمد کے نام سے کی گئی۔

حادثے میں جاں بحق اورشخص ہونے والا افراد مشرف کالونی کے رہائشی اورنجی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں، ایس ایچ اوسعید آباد پرویزسولنگی نے بتایاک موٹرسائیکل سوارافراد نجی فیکٹری جا رہے تھے کہ حب ریور روڈ کے قریب مزدا ٹرک کے ساتھ ان کا حادثہ ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزدا ٹرک کوتحویل میں لیکراس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

ابراہیم حیدری کےعلاقے ابراہیم حیدری فش ہاربر برف خانے کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے راہ گیر شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ عبدالمجید ولد محمد کے نام سے کی گئی، متوفی چشمہ گوٹھ کارہائشی تھا۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے وہاں موجود ماہی گیروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا، گرفتار ڈرائیورکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Check Also

سوئیڈش ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

بیورن بورگ، جو 1970ء کی دہائی کے ممتاز ٹینس کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، آئندہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *