اسرائیل میں ایرانی میزائل حملہ، دولہا دلہن شادی چھوڑ کر فرار ہوگئے

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایرانی میزائل حملے کے دوران شادی میں بھگدڑ مچ گئی، دولہا دلہن اور مہمان بھاگتے نظر آئے۔

ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات کے بعد ایک شادی کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی، دولہا دلہن مشرقی تل ابیب میں محفوظ پناہ گاہ کی طرف بھاگتے دکھائی دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 11 مارچ کو وسطی اسرائیل میں ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی کارروائی کے تناظر میں سامنے آیا۔

حملے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر نئے میزائلوں سجیل سے حملے کیے، جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، 24 گھنٹوں میں 100سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب میں امریکی قونصل جنرل کے گھر پر ایرانی حملے سے ہوئے نقصان کی تصویر جاری کردی۔

شمالی اسرائیل میں میزائل حملوں سے تباہی پرامریکا کی اسرائیلی ایمبیسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ویڈیو جاری کی گئی۔

Check Also

شریا گھوشل بھی اریجیت کےنقش قدم پر چلنے کی خواہشمند

نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بھی گلوکار اریجیت سنگھ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *