3 ماہ میں تیسرا حادثہ! راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ (IAF) کا ایک جگوار لڑاکا طیارہ بدھ کی دوپہر بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چورو میں زرعی زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں اور ایمرجنسی پروٹوکول بھی فعال کر دیا گیا۔

تھانہ راجالدیسر کے ایس ایچ او کملیش کے مطابق، طیارے کے پائلٹ کی حالت تاحال واضح نہیں، تاہم کچھ غیر مصدقہ رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پائلٹ ہلاک ہو چکا ہے۔

یہ واقعہ 2025 کے مارچ کے بعد جگوار طیارے کا تیسرا حادثہ ہے، جب کہ تاحال بھارتی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *