پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 16000 سے زائد پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 51 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی سٹاک مارکیٹ میں 327 پوائنٹس کمی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جنوبی کورین سٹاک مارکیٹ 1.26 فیصد گر گئی، جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 2 فیصد گر گیا۔

Check Also

سیکیورٹی خدشات، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان ختم

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کا دورہ قبل ازوقت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *