ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 4مسافر زخمی

شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ اسٹیشن سے گزر رہی تھی، 4 مسافر زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بھی ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا تھا، دھماکے سے انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں۔

ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس چند روز کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔

Check Also

کراچی؛ ٹریفک جام، ٹوٹے روڈ، ہنگامی صورتحال میں سیکیورٹی سروسز میں رکاوٹ کا باعث

کراچی میں معمول کے ٹریفک جام اور جگہ جگہ ٹوٹے اور کھدے ہوئے راستے بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *