جنوبی وزیرستان لوئر: چلغوزہ کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔

تاجر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا بازار میں چلغوزہ فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں سال چلغوزہ کی زیادہ پیداوار کے باعث قیمت میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چلغوزے کی پچھلے سال قیمت 8 ہزار سے 10 ہزار روپے تھی۔

Check Also

فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے جوڈیشل کمیشن آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *