بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ ٹریننگ کے دوران چل بسے

بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ ٹریننگ کے دوران چل بسے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، وہ میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے۔

محبوب علی کو موقع پر سی پی آر دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، انہیں گراؤنڈ سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

واضح رہے کہ آج سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز اور راج شاہی واریئرز کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا۔

Check Also

جاوید میاں داد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اپنے سابق ساتھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *