حکومت نے صدر کی منظوری کے بغیراسپیشل اکنامک زون آرڈینننس جاری کیا، پیپلزپارٹی

قومی اسمبلی اجلاس حکومت کو اپوزیشن کی بجائے اپنی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی سے سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، پیپلز پارٹی نے حکومت پر صدر مملکت کے دستخطوں کے بغیر آرڈیننس جاری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس سے واک اؤٹ کیا۔

ذرئع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت ہوا، جس میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں منظور احمد وٹو سمیت دیگر فوت ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر ایوان میں موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے پروسس شروع ہونے کو وہ خوش آئند سمجھتے ہیں۔

انہوں نے ایک صدارتی آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کہ جب صدر کی منظوری اور دستخطوں کے بغیر ایک آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے، اس ائینی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی ایوان سے واک اؤٹ کرتی ہے۔

سید نوید احمد قمر کے یہ کہنے کے ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان ایوان سے واک اؤٹ کر گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی پی پی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ لوگوں سے چیک کرلیتے ہیں کہ اس پر کیا صورتحال ہے یہ کیسے ہوا۔

Check Also

جمعة الوداع کے اجتماعات، یوم القدس کی ریلیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور، کراچی، اسلام آباد:جمعةالوداع کی عبادات اور یوم القدس کی ریلیوں کے باعث ملک بھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *