سانحہ گل پلازہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط

پشاور:سانحہ گل پلازہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط ارسال کردیا۔

خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گل پلازہ میں آتشزدگی میں قیمتی جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سندھ حکومت سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Check Also

وزیراعظم کی نیو یارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کےچیئرمین بل گیٹس سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *