اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار سے متجاوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 88 ہزار 878 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار 923 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار 550 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Check Also

شراب برآمدگی کیس: شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان 8سال بعد بری

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ضیاء الدین اسپتال میں شراب برآمد ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *