وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب،وزیراعظم عالمی ایشوز پر اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم عالمی ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کی شام طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کو عالمی امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز بھی شامل ہیں، جن پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی۔

Check Also

پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول سستا کرو، لیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *