سٹاک مارکیٹ میں تیزی،کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 607 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 896 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

آزاد کشمیر جلسہ؛ جنہوں نے نوجوانوں کو ڈنڈے تھمائے ہیں وہ آپ کے دوست نہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *