کراچی بندرگاہ پر پرانے کنٹینرز کےخاتمے کیلئے 30 روزہ مہلت

کراچی بندرگاہ پر پرانے کنٹینرز کے خاتمے کے لیے 30 روز کی مہلت دے دی گئی۔

وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرِ صدارت کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ بحری امور نے پرانے اور غیر استعمال شدہ کنٹینرز کو ہٹانے کے لیے 30 روز کی مہلت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتِ حال کے پیشِ نظر بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث رش بڑھ رہا ہے۔

وزیرِ بحری امور نے بندرگاہوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ٹرمینل آپریٹرز سے فوری طور پر شفٹنگ پلان طلب کر لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو کی منتقلی کے لیے واضح کمرشل میکنزم ترتیب دیا جائے، جبکہ آف ڈاک سہولتوں اور ٹرانس شپمنٹ کارگو کا مکمل ریکارڈ بھی رکھا جائے۔

اجلاس میں اضافی سامان، لکڑی کے پیلیٹس اور غیر استعمال شدہ آلات کو جلد از جلد ہٹانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے بندرگاہوں پر رش میں کمی آئے گی، تجارت میں آسانی ہو گی اور ملک کا لاجسٹکس نظام مزید بہتر ہو گا۔

Check Also

کراچی میں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی، موسم نسبتاً خوشگوار

کراچی:شہر قائد میں کئی روز سے جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *