سندھ رینجرز کی کارروائیکُمندان گینگ کیے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز نےبلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کُمندان گینگ سے تعلق رکھنے والےگینگ کا سرغنہ سمیت 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کُمندان گینگ سے تعلق رکھنے والےگینگ کا سرغنہ سمیت 4 ملزمان سعید الرحمان عرف کُمندان ، صابر عرف شینا، اکرام عرف اکرو اورآکاش عرف پنجابی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاؤن، گلشن غازی اور 24 مارکیٹ میں ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گرفتارملزم سعید الرحمان عرف کُمندان گینگ کا سرغنہ ہے اورڈکیتی کے لیے اسلحہ بھی فراہم کرتا تھاگرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سعید الرحمان کی زیر نگرانی ڈکیتی کرتے تھے۔

ڈکیتی میں چھینی گئی رقم گینگ کا سرغنہ کو لا کر دی جاتی تھی اور سرغنہ سب میں رقم تقسیم کرتا تھاڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *