وزیر اعظم شہباز شریف سے جے ڈی وینس کی ملاقات،خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی امریکی نائب صدر کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قمیت میں حیران کن کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ایران اور امریکا کے وفود کی تعمیری اور مثبت انداز میں مذاکرات میں شرکت کو سراہا اور کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار اور دیرپا امن کی جانب ایک اہم پیشرفت ثابت ہوسکتے ہیں، امید ہے مذاکرات دونوں اطراف کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اعلامیے کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

Check Also

اسلام آباد میں امریکی و ایرانی وفود،پاکستان امن کا مرکز بن گیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج امریکی اور ایرانی وفود امن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *