مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق مارچ کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2,90,041 تک پہنچ گئی ہے۔

نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں ادا شدہ سرمایہ 2.80 ارب روپے رہا۔

کاروباری ڈھانچے کے لحاظ سے 57 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

صوبائی سطح پر پنجاب میں سب سے زیادہ 1,488 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، اس کے بعد اسلام آباد میں 552، سندھ میں 447، گلگت بلتستان میں 233، خیبر پختونخوا میں 224 جبکہ بلوچستان میں 49 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

شعبہ جاتی لحاظ سے آئی ٹی اور ای کامرس نمایاں رہا، جہاں 606 نئی کمپنیاں قائم ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق 58 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ریکارڈ کی گئی، جن میں چین، برطانیہ، جرمنی اور امریکہ کے سرمایہ کار شامل ہیں۔

Check Also

پاکستان میں سونے کی اونچی اڑان جاری، آج مزید مہنگا

پاکستان بھر کی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *