پاکستان کے آٹو سیکٹر میں بہتری دیکھنےمیں آئی ہے اوررواں مالی سال کے9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 40فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
انڈس موٹرز کے سی ای او اصغر جمالی نےسٹی 21 سے خصوصی گفتگو میں کہاہے کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں 1 لاکھ 44 ہزار 29 یونٹس فروخت ہوئیں ،حکومتی اقدامات کی بدولت گاڑیوں کی فروخت بڑھی ہے۔
انڈس موٹرز کےسی ای اواصغر جمالی کے مطابق حکومتی اقدامات کی بدولت گاڑیوں کی فروخت بڑھی ہے،حکومت کی درست پالیسی کی وجہ سے آٹو سیکٹر میں بہتری ہوئی ہے،استعمال شدہ گاڑیوں کی نئی پالیسی سے اب بہت فرق پڑے گا،استعمال شدہ گاڑیاں اب پالیسی کے تحت درآمد ہوسکیں گی۔
انڈس موٹرز کے سی ای او اصغر جمالی کاکہناہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی طرف پلاننگ ہورہی ہے،انڈس موٹر بھی الیکٹرک اور ہائیبرڈ گاڑیاں پر مزید پلاننگ کررہا ہے،اگلے پانچ برس میں انڈس موٹرزکا 30 کروڑ سے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پلان ہے،
نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت سے ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی تجویز ہے،مقامی کار ساز کمپنی پر ٹیکس کا بوجھ کمی ہونے سے عام صارفین کو فائدہ ہوگاکیونکہ اس وقت گاڑیاں پر ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔
THE PUBLIC POST