‘پاکستانی شائقین نے غلط “ہیرو” منتخب کرلیا ہے’

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا “ہیرو” منتخب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ بابراعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، انکے فینز بغیر سوچے سمجھے انہیں سر پر بیٹھا رہے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ اب بتاؤ ویرات کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ “سچن ٹنڈولکر ” جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ انکی میراث کا پیچھا کررہے ہیں، بابراعظم کا ہیرو کون ہے؟ “ٹک ٹک” تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

Check Also

1992 ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم کا اسپیل کبھی نہیں بھول سکتا، کگیسو ربادا

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے ورلڈکپ کی تاریخ سے پاکستان کے عظیم فاسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *