پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
چوہدری اختر میو کا تعلق پی پی 154 کے گاؤں لیلہ پور سے ہے۔ شمولیت کی تقریب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔
چوہدری اختر میو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کیلئے کام کروں گا۔
THE PUBLIC POST