ٹک ٹاک پر دھمکیاں، یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ

ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آ گئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ملزمان نے عزت مجروح کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Check Also

ایلون مسک سیاست اور ٹیکنالوجی کے بعداب ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *