وزیراعظم 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے،اہم معاہدوں پر دستخط اور اعلیٰ سطح ملاقاتیں طے

شیاؤ شین ائیرپورٹ ہانگژو پہنچنے پر نائب گورنر ژجیانگ شو وینگوانگ، چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ اور پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ سے ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کے لیے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیرِ اعظم چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ اس دوران وہ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Check Also

اسرائیلی حراست سے رہائی،سعد ایدھی کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی: Edhi Foundation کے کارکن اور سماجی رہنما سعد ایدھی اسرائیلی حراست سے رہائی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *