کراچی؛ پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

کراچی:بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس دوران اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت سر بلند خان اور طلحہٰ کے ناموں سے کی گئی۔

Check Also

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *