گلگت بلتستان: حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی کے تحریکِ انصاف اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطے

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مجلسِ وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور تحریکِ انصاف کی قیادت سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں موجود اپوزیشن جماعتیں مل کر گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی خواہاں ہیں، اپوزیشن قیادت آئندہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان سے ایم ڈبلیو ایم کا 1 جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں سمیت اپوزیشن کے پاس گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 5 ارکان کے ووٹ ہوں گے۔

Check Also

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *