کراچی میں ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ہڑتال کے باعث شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی، جس سے لاکھوں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹریفک پولیس کے جرمانوں اور ای چالان کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
اتحاد کے صدر تواب خان کے مطابق مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات تک پہنچنا دشوار ہو گیا ہے۔
THE PUBLIC POST