حب کینال میں افسوسناک واقعہ ،رکشا ڈرائیور بیٹے کو بچاتے ہوئے خود ڈوب کر جاں بحق

کراچی:منگھوپیر ناردرن بائی پاس دعا ہوٹل کے قریب حب کنال میں رکشا ڈرائیور بیٹے کو بچاتے ہوئے خود ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دعا ہوٹل کے قریب حب کنال سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔متوفی کی شناخت 45 سالہ حاجی ندیم کے نام سے ہوئی۔ وہ لیاری 36 کا رہائشی اور رکشا ڈرائیورتھا۔

ایس ایچ او منگھوپیر راجہ ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی اپنی فیملی کے ہمراہ کپڑے دھونے کے لیے جب کینال آیا ہوا تھا جہاں اس کے بیٹے کا پاؤں سلپ ہو گیا اور بیٹا حب کینال میں گرگیا جسے بچانے کے لیے متوفی نے بھی حب کینال میں چھلانگ لگا دی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی نے اپنے بیٹے کو تو ڈوبنے سے بچالیا تاہم خود ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

Check Also

بلوچستان :محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ،اسلحے کی نمائش پر پابندی

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *