چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس طریقہ کار متعارف

ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے انفرادی دکاندار اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق خصوصی طریقہ کار صرف ٹیکس سال 2026 کے لیے نافذ ہوگا جبکہ اسکیم کے تحت مجموعی کاروبار پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا

ایف بی آر نوٹی فکیشن کے مطابق ریٹرن کے ساتھ کم از کم 25 ہزار روپے نقد ٹیکس ادا کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس قابلِ ادائیگی ٹیکس سے منہا کیا جا سکے گا اور اضافی رقم واپس نہیں ہوگی۔

ایف بی آر کے مطابق اہل دکاندار آئی آر آئی ایس پورٹل، موبائل ایپ یا ٹیکس دفتر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے جبکہ اسکیم اختیار کرنے والے دکانداروں کا عمومی طور پر آڈٹ نہیں ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق غیر معمولی لین دین یا غلط استعمال کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جا سکے گی جبکہ اہل دکانداروں کو پی او ایس سسٹم اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن یا اسکیم کا انتخاب نہ کرنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ رجسٹرڈ اہل دکانداروں کو ایف بی آر کی جانب سے کیو آر کوڈ پر مشتمل “گرین پلیٹ” جاری کی جائے گی۔

Check Also

کیش کے بغیر بھی بجلی کا بل ادا کریں، کے الیکٹرک نے آسان بلنگ سہولت متعارف کرا دی

کراچی: کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کی سہولت اور وقت کی بچت کے لیے بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *