سحر غزل کی ہیٹ ٹرک بطور معاون پروڈیوسر نیا پروجیکٹ “محافظ” جلد پیش کیا جائے گا

کراچی (رپورٹ، وسیم خان) تھیٹر اور ٹی وی کی معروف و باصلاحیت اداکارہ سحر غزل کی بطور معاون پروڈیوسر ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی نئے پروجیکٹ “محافظ” کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئی ہیں، جس میں خود بھی اہم کردار ادا کرینگی ٹائٹل رول شمیر راہی ادا کرینگے جو انشاء اللہ 11 اکتوبر بروز اتوار اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا جائے گا

سحر غزل ان دنوں تھیٹر اور مختلف ٹی وی چینلز کی پروڈکشنز میں بطور اداکارہ بھرپور سرگرم ہیں وہ خوش اخلاق اور ملنسار طبعیت کی مالک ہیں اپنے سینئرز کی عزت کرنا اور جونیئرز کے سر پر دستِ شفقت رکھنا انہیں ورثے میں ملا ہے، ذرائع کے مطابق سحر غزل سے متاثر ہو کر ان کی بڑی بہن سپنا غزل بھی اب پروڈکشن کی جانب قدم رکھ رہی ہیں، سحر غزل بطور اداکارہ معروف ہدایتکار زاہد شاہ کے شہرہ آفاق کھیل “بیٹی رانی” میں بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی،

سحر غزل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں شوبز انڈسٹری کو ایک بڑا سرپرائز بھی دینے والی ہیں، تھوڑا سا انتظار کریں اداکارہ سے پروڈیوسر بن جانا ان کی اپنے کام سے لگن، جنون اور جذبے کو اجاگر کرتا ہے وہ انتہائی محنتی ہیں اور خودداری ان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے سحر غزل تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں کی مقبول اداکارہ کا درجہ رکھتی ہیں

Check Also

حکومت کا شرح سودبرقرار رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی موجودہ سطح پر ہی برقرر رکھنے کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *