بائیں ہاتھ کے تیز بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق ان کو ہوم سیریز میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، البتہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں انگلینڈ اور سری لنکا کے ساتھ 3 ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
26 سال کے شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کے لیے 103 ٹی 20 بین الاقوامی مقابلوں میں 21.35 کی اوسط سے 136 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی مختصر فارمیٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی انہیں سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ کی سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر کھلانے کی خواہش مند ہے۔
دوسری جانب 32 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر حارث رؤف کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
94 ٹی 20 میں 21.10 کی اوسط سے 133وکٹ لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر نے پاکستان کے لیے آخری ٹی 20 دبئی میں بھارت کے خلاف 28 ستمبر 2025ء کو کھیلا تھا۔
THE PUBLIC POST