ایشین گیمز: پاکستان نے ہاکی ایونٹ میں برانز میڈل اپنے نام کر لیا

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے برانز میڈل اپنےنام کر لیا۔

پاکستان نے دلچسپ و سننی خیز میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا۔

گِفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے چوتھے اور آخری کوارٹر میں 3 گول کر کے ناصرف مقابلہ برابر کیا بلکہ 3 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کر لی۔

میچ کے چوتھے منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی، اس کے بعد عبد الرحمٰن نے 30 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر، رانا وحید نے 52 ویں منٹ میں اور 54 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر اور حنان شاہد نے 59 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

جنوبی کوریا کی جانب سے لی گانگسن 12ویں منٹ میں، کم یونگ بوک 18 ویں منٹ میں اور ینگ جیہن 25 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول اسکور کیے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس شاندار کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارک باد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *