بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج میں شرکت پر 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان نے 10 اکتوبر کو ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی تھی جہاں مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
احتجاج کے دوران پولیس نے عمران خان، ان کی ساتھی اداکارہ لیکھا واشنگٹن اور ان کی کزن زین میری خان کو حراست میں لیا تھا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس نے عمران خان کے خلاف امیگریشن قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اداکار کو 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عمران خان امریکی شہری ہیں اور بھارتی شہری نہ ہونے کے باوجود احتجاج میں شریک ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کی بھارتی شہریت نہ ہونے سے متعلق اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
THE PUBLIC POST