کراچی: بلدیہ حب ریور روڈ پر ناردرن بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی 2 موٹرسائیکل سوار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سول اسپتال میں دم توڑا۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ موچکو کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس کے قریب بدھ کی شام مغرب کے وقت نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری تھی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے تھے، جنہیں علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ علی اصغر ولد نور محمد اور 42 سالہ آفتاب ولد محی الدین کے ناموں سے کی گئی ہے۔
THE PUBLIC POST