کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،زخمی سمیت 2ڈاکو گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے میں اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شہباز کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے پولیس نے تھانے منتقل کردیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Check Also

عزیز آباد میں پانی کی قلت کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، متعلقہ ادارے کے خلاف احتجاج

کراچی: عزیز آباد میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہری پریشان ہو کر سڑک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *