اولمپک گولڈ میڈل انعام 1 کروڑ سے بڑھا کر10 کروڑ روپے کرنے کی تجویز پیش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں اولمپک گولڈ میڈل کا انعام 1 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

نئی کیش ایوارڈ پالیسی کی سفارش فنانس ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو مختلف اداروں کی جانب سے 1 ارب روپے تک کے انعامات ملے، نجی شعبے کے انعامات 1 ارب روپے کے اعداد و شمار میں شامل نہیں۔

محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کام فیڈریشنز کو فنڈز فراہم کرنا ہے، پاکستان فٹبال فیڈریشن حکومتی فنڈز نہیں لیتی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی حکومتی فنڈز نہیں ملتے، فنڈز کے استعمال پر فیڈریشنز کا احتساب کیا جاتا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا احتساب بھی ضروری ہے، انعامات تب ہی دیے جائیں جب کھلاڑی کامیابیاں حاصل کریں، کرکٹ کے علاوہ تمام کھیل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ماتحت ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے متعلق بحث ہو چکی، پاکستان کرکٹ بورڈ وفاقی کابینہ کے ماتحت ہے۔

کاظم علی نے کہا کہ کرکٹ کو بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے دائرہ کار میں ہونا چاہیے، آپ کرکٹ پر بات سننا نہیں چاہتے۔

سینیٹر روبینہ قائم خانی نے کہا کہ ملک کو بین الصوبائی روابط کی ضرورت ہے لیکن رانا ثناء اللّٰہ اجلاس میں موجود نہیں، وفاقی وزیر اجلاس میں شرکت کے معاملے پر سنجیدہ نظر نہیں آتے، اجلاس میں شرکت سینیٹرز کا استحقاق ہے، رانا ثناء اللّٰہ اجلاس میں نہیں آتے۔

Check Also

کوہاٹ: مسلح افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 12 اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *