سیالکوٹ: عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد

لاہور(پبلک پوسٹ)اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔

عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد ہوئے جس میں 230 گرام کوکین موجود تھی۔

ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو اسپتال منتقل کرکے منشیات سے بھرے کیپسولز نکالے گئے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ عمرہ کے مقدس سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔ اے این ایف منشیات کی بیرون ممالک ترسیل کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *