یونس میمن اور عمیر خان کا اردو فیملی کھیل “شوہر مچائے شور”27 نومبر کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف ڈائریکٹر یونس میمن سرگرم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والا شاندار اردو فیملی کامیڈی اسٹیج ڈرامہ “شوہر مچائے شور” 27 نومبر 2026 بروز جمعہ رات 9 بجے نیو اوپن ائیر تھیٹر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا-

ڈرامے کے پروڈیوسر عمیر خان ہیں رائٹر مومل عیسیٰ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہنی خان، عمر دانش اور پروڈکشن مینیجر شاہد اسماعیل ہیں ڈرامے کے چیف پیٹرن شہزاد عالم ہیں کاسٹ میں ناصرہ نور، شکیل شاہ، شائنہ خان، عمیر خان، مہک نور، عامر ہوکلا، شہباز صنم، عبد اللہ لالہ، ارما احمد، جیند میمن، ندیم، حسین راٹھور، شامل ہیں منتظمین کی جانب سے اس شاندار پیشکش پر خصوصی شکریہ صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ کو پیش کیا گیا ہے

ڈرامہ “شوہر مچائے شور” میں پاکستان کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جو اپنی جاندار کامیڈی سے شائقین کو محظوظ کریں گے یہ ڈرامہ مکمل فیملی ڈرامہ ہے جس میں ہنسی، مزاح اور معاشرتی پیغام کا بہترین امتزاج پیش کیا جائے گا ڈائریکٹر یونس میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام اسٹیج ڈرامے سے بہت محبت کرتے ہیں اور “شوہر مچائے شور” کراچی والوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہوگا تیاریاں شروع کردی گئی ہیں

Check Also

شارع فیصل کال سینٹر چھاپہ؛9 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ،کم عمر اور خواتین ملازمین کی ضمانت منظور

کراچی: جوڈیشل کورٹ نے شارع فیصل پر کال سینٹر میں چھاپے میں گرفتار 273 ملزمان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *