خیبرپختونخوا کے عوام نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو2025 کا ہیرو قرار دے دیا

خیبرپختونخوا کے عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 2025 کا اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی قومی سلامتی، خودمختاری، معیشت اور وقار کو دنیا بھر میں مضبوط کیا۔

رپورٹ کے مطابق عوام نے کہا کہ پوری دنیا حیران ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سال 2025 میں جو اقدامات کئے وہ دنیا کا کوئی طاقتور کمانڈر نہیں کرسکا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو سبق سکھایا کہ جنگی لحاظ سے پاکستان ایک مضبوط اور خطرناک ملک ہے۔

عوام نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ملٹری سفارتکاری کی وجہ پاکستان کی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا، ہم دعا کرتے ہیں کہ سال 2026 میں بھی فیلڈ مارشل ایسے ہی کارنامے انجام دیں جس کی دنیا تعریف کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے حوالے سے آرمی چیف نے جو کوششیں کیں، خصوصی طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور بڑے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ دینا قابل تحسین ہے، فیلڈ مارشل کے شخصیت سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متاثر ہیں، جنہوں نے کئی بین الاقوامی فورمز پر پرزور انداز اور چنے ہوئے الفاظ کے ساتھ فیڈ مارشل کی خصوصی تعریف کی ہے۔

Check Also

کچے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچے میں جرائم پیشہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *