سندھ حکومت کا خطرناک عمارتیںخالی کرانے اور گرانے کیلئے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ

سندھ حکومت نے خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور گرانے کےلیے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر محفوظ عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے گا، جو غیرمحفوظ عمارتیں پہلے ہی خالی کی جا چکی ہیں انہیں گرایا جائے گا۔

شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ متاثرہ رہائشیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، کراچی میں 588 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 471 کا سروے اسسٹنٹ کمشنرز نے مکمل کرلیا ہے۔

Check Also

نو مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کے ضامنوں کیخلاف کارروائی شروع

نو مئی مقدمات میں ٹرائل کیلئے عدم پیشی پر عدالت نے خدیجہ شاہ کے دو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *