عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) سے متعلق ایک مزاحیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ 90ء کی دہائی کے بچو! جب بھی خود کو کم عقل سمجھو تو یاد رکھو، ہم نے چیٹ جی پی ٹی کے بغیر اپنی ڈگریاں مکمل کی تھیں۔

اس پوسٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ نسل نے مصنوعی ذہانت (AI) کی سہولت کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کی۔

یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

جہاں متعدد صارفین نے 90ء کی دہائی کے طلبہ کی محنت اور لگن کو سراہا، جبکہ نوجوان صارفین نے بھی دلچسپ انداز میں ردِِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے جدید ٹولز تعلیم کا متبادل نہیں بلکہ تحقیق، موضوعات کو سمجھنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، انہوں نے 2009ء میں اداکاری کا آغاز کیا اور متعدد مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔

عائزہ خان نے 2014ء میں اداکار دانش تیمور سے شادی کی، اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان کی مقبول ترین سوشل میڈیا شخصیات میں بھی شمار کی جاتی ہیں۔

Check Also

ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بینکنگ میں نمایاں اضافہ،وزیراعظم کا کیش لیش معیشت کے فروغ پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد: ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بینکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *